شیخوپورہ میں چھت گرنے سے 2 بچے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شیخوپورہ میں موسلا دھاربارش کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے دو معصوم بچے جاں بحق اوردو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر علی کی 20 روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد
دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپورمیں تھانہ پنیالہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، دونوں واقعات نے متعلقہ علاقوں میں خوف اورغم کی فضا طاری کردی ہے۔