شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدرمملکت

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدرمملکت


صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میجر رضوان نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے شہادت کی عظیم مثال قائم کی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صدرمملکت آصف زرداری شہید میجر رضوان طاہر کے گھرگئے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر صدر مملکت نے شہید میجررضوان طاہر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید میجر رضوان نے جان کانذرانہ پیش کرکے قوم کا سرفخر سے بلند کیا،شہید میجر رضوان بہادر اور نڈر افسر تھے۔

یاد رہے شہید میجر رضوان طاہر نے نوشکی آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top