وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں ظہراننے کے موقع پر و زیراعظم کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات اوربات چیت ہوئی۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی خوشگوار ماحول میں وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو ہوئی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے موضوع پر بات چیت کا آغاز ہوا۔
پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا ، چینی وزیر اعظم ، تعاون کی نئی راہیں تلاش کرینگے ، شہباز شریف
علاوہ ازیں بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ظہرانے کے موقع پرغیر معمولی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔
وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ، جے شنکر سے مصافحہ
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں جے شنکر نے کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔جے شنکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔