شہباز شریف

شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی  کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کو شاباش دی اوران کے لیے خصوصی خط لکھا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین  کوششیں رہیں۔

صدر ٹرمپ کا شکریہ ، تجارتی معاہدے سے شراکت داری مزید مستحکم ہو گی ، شہباز شریف

وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا ،امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top