شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نواز شریف کا اہم بیان سامنے آ گیا

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نواز شریف کا اہم بیان سامنے آ گیا


وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہو گا۔

اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گے، یہ ملک ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top