اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے شہریوں کو پہلا شناخت کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری اب اپنا پہلا بغیر اسمارٹ چپ شناخی کارڈ بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ شناختی بنوانے کے لیے شہری نادرا مرکز جائیں۔ اور 15 روز میں بغیر کسی فیس کے اپنا شناختی کارڈ حاصل کریں۔ لیکن یہ سہولت صرف پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے ہے۔
نادرا کی جانب سے دی گئی اس سہولت کو عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ اور اس سہولت کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نادرا نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں نئی نوکریوں کا اعلان کیا تھا۔ نادرا نے کراچی کے 5 اور سندھ کے 9 اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے۔ جبکہ عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ نادرا کی جانب سے ان اسامیوں کے لیے انٹرویو 3 نومبر سے شروع کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق
نادرا نے سندھ کے 11 اضلاع میں اپنے دفاتر کے قیام کے لیے پلاٹس بھی خرید لیے ہیں۔ جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
