شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان


 سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت پتہ لگا کر بڑے سانحے کو رونما ہونے سے روکا۔ مارے گئے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top