شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا بروقت آپریشن، 3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا بروقت آپریشن، 3 خوارج ہلاک


شمالی وزیرستان، آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ممکنہ طور پر تباہ کن خودکش حملہ روک دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے انتہائی مہارت کے ساتھ دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران خودکش حملے کے لیے جانے والی گاڑی کو کامیابی سے تباہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ تین خوارج مارے گئے جن کا تعلق ایک منظم دہشتگرد گروہ سے تھا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف

آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گی، مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ دہشتگردی کے ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے۔

شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں عوام نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں فورسز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top