شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار – ہم نیوز

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار – ہم نیوز


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم آج بھی علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

وفاقی حکومت نے میری تجویز سے اتفاق کر لیا ہے، علی امین گنڈا پور



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top