لاہور، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بھانجے اورعلیمہ خان کے بیٹے شاہ ریزکو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج منظرعلی گل نے گزشتہ روز درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
اے ٹی سی لاہور نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظورکرلی
آج عدالت کی جانب سے جاری کردہ روبکارجیل حکام کو موصول ہوئی جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے جیل سے رہا کردیا گیا۔
یاد رہے کہ شاہریزکومختلف مقدمات میں حراست میں لیا گیا تھا جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل تھیں، وکلاء صفائی نے عدالت میں مؤقف اختیارکیا کہ ان کے مؤکل کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اورکسی قسم کا کوئی ناقابل تردید ثبوت موجود نہیں۔
سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے شاہ ریزکی رہائی کا حکم دیا، رہائی کے موقع پرجیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور اہل خانہ موجود تھے جنہوں نے خوشی کا اظہارکیا۔
علیمہ خان کے بیٹے کی رہائی کو پی ٹی آئی حلقوں میں خوش آئند قراردیا جا رہا ہے اوراسے عدالتی انصاف کی فتح کہا جا رہا ہے۔