انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دو میچز سے تین سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آ گیا۔
ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں ، یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ: شاہین شاہ آفریدی کاقومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔