سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکومت نے توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top