سیکیورٹی فورسز نے 34 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ٹھکانے لگا دیے، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے 34 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ٹھکانے لگا دیے، آئی ایس پی آر


خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 34 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان کی گئیں جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کا خاتمہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کارروائی کے دوران 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مارا گیا، جب کہ ضلع بنوں میں ایک اور کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں حاصل ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں واضح ہوا کہ یہ دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرگرم تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ان علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کیں، جن کے دوران متعدد دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔

آپریشن کے بعد متاثرہ علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی قسم کا خطرہ باقی نہ رہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top