سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کا بدلہ لے لیا

سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کا بدلہ لے لیا


سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کر کے 3دہشت گردہلاک ،3زخمی کردئیے۔

بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا

ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے قتل میں ملوث تھے، مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

وزیراعظم نے ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کوانجام تک پہنچانے پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے ، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں۔

وویمن ٹی20ورلڈکپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات منتقل

پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

صدر آصف زرداری نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ،صدر نے ڈی سی پنجگور کےقتل میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران 60فیصد اضافہ ریکارڈ

صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج کی مؤثر کارروائی اورپیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی،ریاست دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top