سیکیورٹی اداروں نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے دراندازی کی ناکام کوشش کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 50 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب فتنہ الخوارج کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہو گا، مجوزہ نام سامنے آ گئے
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فوٹیج جاری کی گئیں جن میں خوارجیوں کی نقل و حمل کو بھی دیکھا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔