سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ گیم شروع ہو چکی ہے،بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے اور بکانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ ر شید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا، کلیم اللہ اور سمیع اللہ مقابلہ چل رہا ہے، سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی، لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگادی، اسکولوں اور کالجوں اور دفاتر کو بند رکھ کر منفی پیغام دیا گیا، لوگوں کا کاروبار تباہ کیا گیا۔
متنازعہ طریقے سے آئین سازی ہوئی تو عدم استحکام اور بڑھ جائے گا،بلاول بھٹو
شیخ ر شید نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو 5دن بند رکھا، ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میں مولانا فضل الرحمان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاؤنگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 40دن کا چلہ کاٹا، وکٹری اسٹینڈ پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہوں۔
قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔