ڈی جی اسپارکو افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے، پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،یہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ
افتخار بھٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،یہ سیٹلائٹ زراعت اور زمینی حقائق میں اہم معاونت فراہم کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ ادوار میں بھی سیٹلائٹ بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیں بیس ڈیٹا کے تجزیہ کی صلاحیت بھی ہے، اس سیٹلائٹ سے زلزلے، سیلاب کی آگاہی اور زمین کی حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، پانی کی قلت، گلیشیئر پگھلنے،گرمی اور بدلتے موسم سے متعلق معلومات بھی ملیں گی۔