پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق ٹوئٹ کیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ اب اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جو بھی ان کے راستے میں آئے گا اس کا مقابلہ کریں گے۔ اب وہ نجی سکیورٹی کے ساتھ زیادہ محفوظ انداز میں سفر کریں گے۔
The federal government/ Interior Ministry has taken back all the security personnel allotted to me and my father and family.
Two things
1. If anything happens to me or my family the responsibility will be yours
2. I’ll keep on speaking for the public and am ready for anything…— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 4, 2025
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن کو بہترین سیکیورٹی پر عالمی ایوارڈ مل گیا
ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی ان کے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ناقابلِ فہم اور ایک مذاق کے مترادف ہے۔
And now the provincial government has also decided to retract all security personnel at our disposal. I again quote “What a joke”.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 4, 2025