وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ 2 دن پہلے بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف بھی ہمراہ تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں، ریسکیوآپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے اب سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کرنی ہے، متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سب مل کر کام جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امیر مقام کی زیر قیادت امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 700اموات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جلد میں بھی چین کا دورہ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔