پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔
استعفے واپس نہیں لیں گے، بانی کی واضح ہدایات ہیں، بیرسٹر گوہر
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔
سینئررہنما نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔
دریائے ستلج ، راوی اور چناب میں بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی
انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار ہے اس لئے وہاں کے علاوہ سندھ کے عوام بھی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
انہوں نے وفاقی وصوبائی اداروں سے اپیل کی کہ فوری اورمؤثراقدامات کے ذریعے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے۔