سیلاب متاثرین کیلئے بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

سیلاب متاثرین کیلئے بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان


لاہور، وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

وہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔

سیلاب سے جاں بحق کے لواحقین کو 10،10 لاکھ امداد کا اعلان

صوبائی وزیر نے کیمپ میں موجود متاثرین کے ساتھ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ منایا، مٹھائی تقسیم کی اورمتاثرین سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورانہیں ایک باقاعدہ ریلیف پیکج کے تحت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہنگامی اقدامات

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا موقع ہمیں صبر، بھائی چارے اورخدمتِ خلق کا درس دیتا ہے اورحکومت اس موقع پر عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

انہوں نے کیمپ میں موجود افراد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر خزانہ کے دورے سے متاثرین نے اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے ریلیف اقدامات کو سراہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top