علی پور کے علاقے سیت پور روڈ پر کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 15 افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی کا توازن اچانک بگڑنے کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔
غوطہ خور دریا میں تلاش کررہے ہیں جبکہ قریبی آبادی کے لوگ بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کے باعث اس کا توازن بگڑ گیا۔
سیلاب نے تباہی مچا دی، موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ بند
ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حکام کے مطابق آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔