سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی

سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی


چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد نے صوابی، بونیر اور سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

چیئر پرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا غم مشترکہ ہے ،بی آئی ایس پی کا عملہ مشکل وقت میں سیلاب زدگان کیساتھ کھڑا ہے ، بی آئی ایس پی کے سروے میں کسی سیلاب زدگان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے جانی اور مالی نقصان پر دکھ ہے ، سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سیلاب زدگان کی مد د کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top