وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور مکمل بحالی تک یہ سلسلہ بغیر رکاوٹ کے جاری رہے گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی تفریق سے ہٹ کرخالص “پاکستانیت” کی بنیاد پرمتاثرین کی مدد کی جائے گی۔
ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن
انہوں نے کہا کہ ہم بلا امتیازہرشہری کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، خواہ وہ کسی بھی علاقے یا سیاسی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو،متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہے ہیں اوروامی مشکلات کے ازالے کیلئے حکومتی مشینری پوری طرح متحرک ہے، بجلی کی بحالی کے لیے فیلڈ ٹیمیں ہرمتاثرہ مقام پرموجود ہیں۔
اویس لغاری نے تمام صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اورامدادی اداروں کوخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔