سیشن کورٹ میں ملک ریاض اورعلی ریاض منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری قرار

سیشن کورٹ میں ملک ریاض اورعلی ریاض منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری قرار


اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عدم حاضری پردومقدمات میں ملک ریاض ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو بھی متعلقہ کیسزمیں اشتہاری قراردیا گیا اورانکے شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بارہا طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو دونوں ملزمان کے اشتہارعام کرنے اوراثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

این اے-1 چترال کے ضمنی انتخابات پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر معطل

منی لانڈرنگ کیسز میں نیب اورایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی گئی، کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top