سیاچن سے لے کربحیرہ عرب کے پانیوں تک پاک مسلح افواج دفاع وطن کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کارروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔
بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا، بیرسٹر سیف
پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاک مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کے ساتھ مکمل تیار ہیں، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کےلیے قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔