اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کو پڑھ کر وہ تجاویز لے کر آئیں جن پر عمل بھی ہو سکے۔ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں بجٹ کاپیاں زمین پر نہ پھینکیں۔ اور ایوان کے ماحول کو بہتر بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے فیصلوں کا اختیار بانی کے پاس ہے، علی امین گنڈاپور
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور اپوزیشن ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے والے عناصر پر نظر رکھنی ہو گی۔ اور سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔