سیاسی انتشار میں ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی، شاہد خاقان عباسی

سیاسی انتشار میں ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار میں ملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اور قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو معیشت بہتر نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔ اور ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے۔ اور مسائل کا حل معاشی استحکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی انتشار میں ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو دینے بعد سود ادائیگی نہیں کر سکتا۔ اور سود کی ادائیگی کے لیے وفاق کو مزید قرض لینا پڑتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top