سیاست نام ہی جوڑ توڑ کا ہے، 27ویں ترمیم زیر غور نہیں: بیرسٹر عقیل ملک

سیاست نام ہی جوڑ توڑ کا ہے، 27ویں ترمیم زیر غور نہیں: بیرسٹر عقیل ملک


رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ سیا ست نام ہی جوڑ توڑ کا ہےاور پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے اور 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ چودھری عثمان ایک آزاد امیدوار تھے، انہوں نےکسی سیاسی جماعت کی طرف رخ نہیں کیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر دوبارہ حملے کا خدشہ موجود ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست سے اورسیاست کو مذہب سے الگ رکھا جائے، ہماری جماعت سے بھی لوگوں کو نکال کر پی ٹی آئی میں شامل کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پتہ نہیں ایسی خبریں کہاں سے گردش کرنا شروع ہو جاتی ہیں اگرپارلیمنٹ سمجھے 27ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تو ضرورکرینگے۔

بھارت اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کر سکتا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

وقت کیساتھ ساتھ آئین اور قانون میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں،حکومت اس وقت کسی قسم کی 27ویں ترمیم نہیں لے کر آرہی،پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کے پی کے میں ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو وہ لا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں،ہماری لیڈر شپ بار بار کہہ رہی ہے کہ آپ سیاستدانوں سے بات کریں، ہم نےکبھی بات چیت کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم اسمبلی میں جا کرخود اسد قیصراوربیرسٹرگوہرسے ملے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top