سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان کو خط

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان کو خط


پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے ہیں اور وہ آئینی طورپراپنی حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے پابند ہیں۔

نئے وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کی تشکیل، حکومتی پالیسیوں اورانتظامی امور کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پہلے ہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور پنجاب حکومت سے ملاقات کے لیے درخواست کر چکے ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مزید کہا گیا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ تعلقات اور پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی جیسے اہم معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے تاکہ صوبائی حکومت آئینی اوراخلاقی تقاضوں کے مطابق فیصلے کر سکے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت سے معذرت

وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس آئینی و انتظامی معاملے پرفوری طور پر نوٹس لیں گے اور ملاقات کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top