علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں ، ان کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے متوسط گھرانے سے ہے۔
سہیل آفریدی ( sohail afridi )نے پشاور یونیورسٹی سے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اور انصاف یوتھ وِنگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی رہے۔
محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں، پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا: سہیل خان آفریدی
سہیل آفریدی ضلع خیبر کے حلقہ 70 پر 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار بلاول آفریدی کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد حیثیت سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
چھتیس سالہ سہیل آفریدی کو صوبے کے سب سے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے ، اس کے علاوہ وہ قبائلی اضلاع سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے پہلے معاونِ خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس مقرر کیا، بعد میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ
سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ، ان کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔اسمبلی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔