پشاور: نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے فون کر کے مبارکباد دی۔ جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں۔ لیکن وزیر اعظم کی جانب سے ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر باقی چیزیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے ہر آپشن کو استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے-1 چترال کے ضمنی انتخابات پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر معطل
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا آپشن کھلا ہے۔ اور ایڈوائزی کونسل میں بناؤں گا کیونکہ میں وزیر اعلیٰ ہوں۔