سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی

سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی


سکھر حیدرآباد موٹر وے(shukkar hyderabad motorway) کی تکمیل کےلیے 2028 تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (nha)حکام نے قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں، تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا۔

کمیٹی ممبران نے اسلامی ترقیاتی بینک سے موٹروے کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا قرض پر سود 6 فیصد سے اوپر جا رہا ہے، جس پر حکام نے کہا قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط کے تحت ہی لیا گیا، قرض کی واپسی کی مدت 20 سال ہے، 5 سال کا گریس پریڈ بھی ہے۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس :گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ قلمبند

واضح رہے حیدر آباد سکھر موٹروے کی کل لمبائی 306 کلومیٹر ہے جو 6 لینز پر مشتمل 2 طرفہ موٹر وے ہوگا، یہ موٹر وے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہدادپور، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے گزرے گا۔

حیدر آباد سکھر موٹر وے میں 15 انٹرچینجز، 82 کینال پل، 1 انڈس دریا پر بڑا پل، 6 فلائی اوورز، 19 انڈرپاسز، 10 سروس ایریاز، 12 ریسٹ ایریاز کے علاوہ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بھی شامل ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top