راولپنڈی، چکلالہ کینٹ بورڈ نے سڑک کنارے، سیٹ بیک ایریا اور پارکنگ اسپیسزمیں لگائے گئے جنریٹرزپرفیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اجلاس میں کینٹ انتظامیہ کی اس تجویزکو باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔
حاصل دستاویزکے مطابق ریونیو سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ شہرکےمختلف تجارتی مراکزاوردکانوں کے مالکان نے اپنی سہولت کیلئے سرکاری حدود میں جنریٹرزنصب کیے ہیں جس سے نہ صرف آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ عوامی جگہوں کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے۔
ایپل کا آئی فون 17 سیریز کے ساتھ نئی ایپل واچز اور دیگر ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جنریٹرزاکثریتی طورپرتجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جن سے فائدہ تو نجی مالکان اٹھا رہے ہیں لیکن جگہ سرکاری استعمال ہو رہی ہے۔
بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام جنریٹرزپرماہانہ بنیاد پرفیس عائد کی جائے تاکہ کینٹ بورڈ کے لئے اضافی ریونیو حاصل کیا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ فیس کی شرح اوردیگر تفصیلات علیحدہ سے طے کی جائیں گی۔