سپریم کورٹ

سپریم کورٹ


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل  دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز کی منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، تین ہائیکورٹ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی کا مقصد آزاد ججز کو پیچھے دھکیلنا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

درخواس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعض ججز نے مداخلت کیخلاف خط لکھا تھا، خطوط پر کارروائی کے بجائے ان ججز کی سنیارٹی متاثر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 200 کے تحت منتقلی صرف عارضی ہو سکتی ہے، صدر کو ججز کی منتقلی یا سنیارٹی کا تعین کرنے کا اختیار نہیں، ججز ٹرانسفر میں آرٹیکل 175-A کی خلاف ورزی ہوئی۔

صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کر لی

درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ججز کی آزادی، سنیارٹی اور عدالتی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top