سپریم کورٹ کے 4 ججز کا فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار


سپریم کورٹ کے 4 ججز نے فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔

عدالت عظمیٰ کے 4 ججز نے خط میں رولز منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ میٹنگ کا خط موصول ہوا، ایک نکاتی ایجنڈا ہی رکھا گیا، منظوری کیلئے رولز کبھی فل کورٹ کے سامنے نہیں رکھے گئے۔

سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم، اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے ، چیف جسٹس

ججز کا کہنا ہے کہ ایجنڈے میں نئے رولز سے پیدا مشکلات کے خاتمے کا ذکر ہے، بنیادی اعتراض دور ہونے تک میٹنگ میں شرکت کا فائدہ نہیں،
رولز معمول کی کارروائی نہیں کہ سرکولیشن کے ذریعے منظور کیے جائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہر من اللہ نے خط میں کہا  کہ آئین کے تحت ہونے والے اقدامات سرکولیشن کے ذریعے نہیں ہو سکتے، سپریم کورٹ رولز آئین کے تحت بنائے جاتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top