سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا رولز سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں رولز کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ کچھ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

نئے ایڈیشنل ججز کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی۔ اور کسی امیدوار کی انٹیلیجنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرے گا۔

حتمی ڈرافٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آیا کریں گے۔ اور سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی۔ سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کے لیے ہائیکورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، زین قریشی سمیت مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازم ہو گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو بھی 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی توسیع کے ایجنڈے پر دوسرا اجلاس بھی طلب کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top