سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی


سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا،
اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی۔

پیسکو نے بغیر نوٹس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت کئی محکموں کی بجلی کاٹ دی

ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے قواعد سازی پر اتفاق کیا گیا،چیئر پرسن نے قواعد سازی کیلئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دے دی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچوں کی مدت 6 ماہ کیلئے بڑھا دی گئی،جسٹس آغا فیصل اور ثناء منہاس کی جگہ جسٹس عدنان اقبال اور جعفر رضا آئینی بینچ میں نامزد کئے گئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top