سپریم کورٹ ججز کا بیرون ملک سفر چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جنرل اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کیلئے ضابطہ کار طے کر دیا گیا ہے۔
اس آرڈر کے تحت اب ججز کو بیرون ملک جانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے این او سی لینا ہوگا۔ نئے ایس او پی کے تحت چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد اور واپس بلانے کا اختیار ہوگا۔
سپریم کورٹ، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ
چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے، ایس او پی کے تحت بیرون ملک سفر سے پہلے چیف جسٹس سے این او سی لینا ضروری ہوگا، ہرقسم کی چھٹی کیلئے پیشگی منظوری اور معقول وجہ دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔
نئے ایس او پی کے مطابق ججز کو چھٹی کے دوران موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی،صرف سرکاری دوروں کیلئے وزارت خارجہ کو پروٹوکول کی درخواست کی جائے گی۔