سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری


اسلام آباد، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اخترنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگربھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر67 شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں سے 65 شکایات نمٹا دی گئیں، ایک شکایت مؤخرجبکہ ایک کو مزید کارروائی کے لیے منظورکیا گیا۔

اجلاس میں ججزکے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی تجاویز پرغورکیا گیا، جواکثریت سے منظورکرلی گئیں، کونسل نے ہدایت کی کہ منظورشدہ ترامیم کو فوری طورپرسرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق میں کی گئی ترامیم اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججزکوارسال کی جائیں گی جبکہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پربھی انہیں عام کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 8 ریگولر بنچوں کی سماعتیں، خصوصی آئینی بنچ 26ویں ترمیم کیس سنے گا

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق ترامیم کا مقصد عدلیہ کے اندراحتساب کے نظام کو مزید مؤثر اور واضح بنانا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top