ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
سونے کے نرخ میں 900 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
دس گرام سونے کے نرخ میں 771 روپے کی کمی ہونے کے بعد دس گرام سونے کے نئے نرخ 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 9 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس سونا 3335 ڈالرکا ہو گیا ہے۔