سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آ گئیں

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آ گئیں


ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، صرف تین دن کے دوران سونا 15 ہزار 3 سو روپے مہنگا ہوا ہے۔

سوموار کو سونے کے نرخ میں 5400 کا اضافہ ہوا تھا، منگل کے دن ملک میں سونا 1500 روپے مہنگا ہوا جبکہ آج سونے کے نرخ میں 8400 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونا مزید 8 ہزار 400 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ ، 25 ہزار 178 روپے ہو گئی

سونا ( gold ) نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان سونے کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔ عام آدمی کے لئے سونا خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

پاکستان میں غریب عوام اس انتظار میں تھی کہ سونا سستا ہو اور وہ اپنے بچوں بچیوں کی شادی کے لئے خریداری کریں لیکن سونا سستا ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال قیمت میں 53 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ماہرین نے مرکزی بینکوں کی بڑی خریداری، گولڈ ایکسچینج فنڈز کی مانگ میں اضافے، کمزور ڈالر اور عالمی تجارتی و جغرافیائی کشیدگی کو سونا مہنگا ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے ہیں، فی اونس سونا 4039 کی سطح پر پہنچ چکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار موجودہ کشیدہ حالات میں سونا خرید کر اپنے پیسے کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں بڑھنے کا یہی رجحان رہا تو سونے کے نرخ ( gold price ) عالمی مارکیٹ میں پانچ ہزار ڈالر فی اونس سے بھی بڑھ سکتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top