سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 84 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر کا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہو گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں پھر منفی رجحان ، ڈالر معمولی سستا
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 202 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 4011 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 4033 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ سونے کی عالمی قیمت میں 2025 کے آغاز سے اب تک 53 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔