ملک میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، آج سونا 2500 روپے سستا ہو گیا ہے۔
فی تولہ قیمت میں اڑھائی ہزار کی کمی سے سونے کے نرخ 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہو گئے ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
دس گرام سونے کے نرخ میں 2144 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 3865 ڈالر ہو گئی ہے۔