سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار

سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کے لیے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے۔ اور پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ اور تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز تھی تاہم کابینہ نے کہا کم ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا جائے گا۔ باہمی مشاورت کے بعد سولر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ حل ہو گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی۔ تاہم ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں کسان پیکج نہیں بلکہ فوڈ سیکیورٹی چاہیے، صدر کسان اتحاد

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی۔ اور  پی ڈبلیو ڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے۔ آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top