سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا الزام، عمر ایوب اور علیمہ خان طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا الزام، عمر ایوب اور علیمہ خان طلب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس عمر ایوب اور علیمہ خان کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی بہن اور عمر ایوب کو کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اور جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

دوسری جانب منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ پیش ہونے والوں میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، شاہ فرمان، اسد قیصر، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی بنیادی پر تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹس میں تمام افراد کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top