سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 50 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ گھبراہٹ کے عالم میں گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلپائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری ، ساحلی علاقوں سے انخلاء کا حکم
واضح رہے سوات میں تین روز قبل بھی 4.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، جس کی گہرائی 220 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی 4.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔