سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس


سوات اور گردونواح میں منگل کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈ رہا تاہم شدت اتنی تھی کہ عمارتیں لرزاٹھیں اورعوام میں گھبراہٹ پھیل گئی۔ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جبکہ سڑکوں پر بھی رش دیکھنے میں آیا، زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلقہ اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اورابتدائی جائزے کے مطابق خطرے کی کوئی اطلاع نہیں۔

پاپوا نیو گنی میں 6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top