سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی معطل

سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی معطل


سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، حیدرآباد، نواب شاہ، میہڑاور گردونواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

میہڑمیں بارش کے باعث حبس اورگرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تاہم بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا نیا الرٹ جاری

حیدرآباد اورنواب شاہ میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جبکہ شہریوں نے موسم کی تبدیلی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

ادھرکئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، واپڈا حکام کے مطابق بجلی کی بحالی پرکام جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top