سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


سندھ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مٹیاری میں پلیجانی موری کے مقام پر تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہو گیا۔

خیبرپختونخوا میں بارشیں اور آندھی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تیزرفتار بس کی زد میں آکر 2 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

حیدرآباد میں بائی پاس کے قریب مسافر کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور کوچ میں توڑ پھوڑ کی، حکام نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top